جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارتی  جارحیت کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔

Assistant Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

اسلام آباد۔7مئی  (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے  شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور بلا اشتعال بھارتی حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی دائو پر لگانے کے لیے تیار ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار اور اہل ہیں۔

 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry