جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بھارت کے بزدلانہ حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیومیاں شعیب اویسی بھی انکے ہمراہ تھے-

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
  
 
بہاول پور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے سرجیکل وارڈ میں بھارت کے بزدلانہ حملہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے و ایم این اے میاں عثمان نجیب اویسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو وممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور پاکستان کا  ہر فرد اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔ ۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب ملک ظہیر اقبال چنڑنے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry