جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی جارحیت کی سخت مذمت، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے

بھارت کے بزدلانہ حملوں کی بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کی، کہا- جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا"

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف پر کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کی بہادر افواج، خصوصاً جانباز فضائیہ، پورے عزم و حوصلے کے ساتھ اس کا جواب دے رہی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاکستان ایک متحد قوم کی حیثیت سے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کبھی برداشت نہیں کرے گا۔  
 
انہوں نے بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا محض جنگی جارحیت ہی نہیں بلکہ درندگی ہے۔ معصوم خواتین اور بچوں کو ہدف بنانا طاقت نہیں، بلکہ کمزوری کی علامت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت سے پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہیں اور اسے کچل دیا جائے گا۔  
 
انہوں نے اپنے بیان میں پوری قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry