جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

راجہ پرویز اشرف کا بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر شدید ردعمل، پاک فوج کی کارکردگی کو خراج تحسین

بزدل دشمن کو کرارا جواب، پاک فوج نے بھارت کے 5 طیارے اور ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیے"

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب خون مارنے والےبزدل دشمن کو کرارا جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاک فوج نےبھارت کے 5طیارے،بریگیڈ اور بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ کر کے انہیں اوقات یاد دلا دی۔ڈابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی شہری آبادی پر بھارتی بمباری جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستانی فوج اور عوام اپنی سرزمین کا دفاع کرنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ مکار دشمن کو بین الاقوامی برادری میں بھی منہ کی کھانا پڑی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی صدر کے بیانات مودی سرکار کیلیے وارننگ ہے ،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کا نوٹس نہ لیا تو پاکستان اپنے دفاع پر مجبور ہو گا.
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry