جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

07 مئی 2025
اسلام آباد (پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری علاقوں پر کیے گئے بے اشتعال اور بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا:

  • “پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔”

  • “بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔”

  • “پاکستان کی بہادر افواج، خصوصاً ہمارا جانباز فضائیہ، پوری عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔”

  • “کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔”

  • “پاکستان ایک ہے، متحد ہے۔”

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا:

“معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔”

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

“ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے۔”

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry