پی ایس ایف لاہور کا اجلاس: پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس، طلبا کے حقوق کے لیے متحدہ جدوجہد پر زور
لاہور: پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) لاہور کا اجلاس صدر پی ایس ایف لاہور قمر خان کی زیرصدارت پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پی ایس ایف لاہور حسن رضا, نوید ہاشمی، ابوبکر ,زمان وٹو، اویس طارق اور دیگر نمایاں طلبا رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے کثیر تعداد میں حصہ لیا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں **طلبہ یونین** کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے جامعہ میں طلبا کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متحرک طلبہ تنظیم کی تشکیل پر زور دیا۔
پی ایس ایف کے رہنماؤں نے طلبا کو متحد ہو کر تعلیمی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس کے آخر میں طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبہ یونین کے بحالی کے عمل کو تیز کرے تاکہ طلبا کی نمائندگی کو مؤثر بنایا جا سکے۔
No comments yet.