جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فریال تالپور کا زمر شاہد خواجخیل اور زرینہ زہری سے اظہار تعزیت

فریال تالپور نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ وہ زمر شاہد خواجخیل اور زرینہ زہری کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) فریال تالپور نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات زمر شاہد خواجخیل اور بلوچستان کی صوبائی جنرل سیکریٹری زرینہ زہری سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

فریال تالپور نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ وہ زمر شاہد خواجخیل اور زرینہ زہری کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل دے۔

فریال تالپور نے دونوں رہنماؤں کو اپنے پیغام میں یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے دکھوں کو آسان کرے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔


 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry