جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز لیبر بیورو سنٹرل ہنجاب کا خصوصی اجلاس آج سیالکوٹ میں ھوگا*

*اجلاس میں پنجاب میں تعلیم اور صحت کی نجکاری اور محنت کش طبقے کو درپیش مسائل اور پی پی -52 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

*پیپلز لیبر بیورو سنٹرل ہنجاب کا خصوصی اجلاس آج سیالکوٹ میں ھوگا*

 

 *اجلاس میں پنجاب میں تعلیم اور صحت کی نجکاری اور محنت کش طبقے کو درپیش مسائل اور پی پی -52 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے

اسلام آباد / لاہور /سیالکوٹ ( ) پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کا ایک خصوصی ھنگامی اجلاس صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ کی صدارت میں آج 05 مئی 2025 بروز سوموار سہ پہر تین بجے سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ) میں ہوگا جس میں پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ پی ایل بی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں سرکاری اسکولوں اور بنیادی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ اور پرائیویٹائزیشن، سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی سے متعلقہ معاملات اور صوبے میں مزدُور و محنت کش اور تنخواہ دار طبقے کو درپیش متفرق مسائل و مشکلات اور خدشات کے حوالے سے تبادلہ خیال سمیت صوبائی حلقہ پی پی-۵۲ میں پـیـپـلـز پـارٹی کے اُمیدوار کی انتخابی مہم اور موثر عوامی رابطے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیپلز ہارٹی کے دیگر اھم راہنماؤں سمیت پیپلز لیبر بیورو کے تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی عہدیداران و کارکنان مزدور راہنما اور ملحقہ ٹریڈ یونینز / مزدور تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے.

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry