جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے پر بلاول ہاؤس کا شدید ردعمل

بلاول بھٹو زرداری کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے پر بلاول ہاؤس کا شدید ردعمل

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

 

 

 

بلاول بھٹو زرداری کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے پر بلاول ہاؤس کا شدید ردعمل  

 
بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے بھارت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو معطل کرنے کے اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک غیرجمہوری ملک ہے اور مودی انتہائی بزدلانہ رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔  
 
ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہلگام معاملے پر دیے گئے بیانیے نے مودی کو اتنا پریشان کردیا کہ انہوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ انہوں نے اس اقدام کو "شترمرغ کا ریت میں سر دبانے" کے مترادف قرار دیا۔  
 
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وہی ہیں جنہوں نے گجرات کے قصائی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنگی جنون میں مبتلا مودی کو مسلسل آئینہ دکھاتے رہیں گے اور ان کے غیرجمہوری اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔  
 
یہ اقدام بھارت کی جانب سے ایک اور ایسی کارروائی ہے جو اس کے جمہوری اقدار کے دعوؤں کو مشکوک بناتی ہے۔ بلاول ہاؤس کا موقف ہے کہ سچائی کو دبانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں اور بلاول بھٹو زرداری جیسے رہنما ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry