جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

آل پاکستان ماینارٹیز موومنٹ (APMM) کا یومِ مزدور پر اسلام آباد کے رمشا کالونی میں عوامی ریلی کا انعقاد

ریلی شیریں اسلم (ڈپٹی جنرل سیکریٹری و مرکزی صدر خواتین ونگ APMM) کی قیادت میں نکالی گئی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان مائنارٹیز موومنٹ (APMM) نے یومِ مزدور کے موقع پر سیکٹر H-9، رمشا کالونی اسلام آباد میں ایک پُرامن اور بھرپور عوامی ریلی کا انعقاد کیا جس میں محنت کشوں کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کیا گیا۔یہ ریلی  شیریں اسلم (ڈپٹی جنرل سیکریٹری و مرکزی صدر خواتین ونگ APMM) کی قیادت میں نکالی گئی، جس میں وائس چیئرمین سہیل رومی۔ فیاض بھٹی ،سپین سے جاوید گل، چوہدری اشتیاق حسین ،  بوٹا مسیح ،بابا مہر ، بھولا مسیح اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ رمشا کالونی کے 1300 مقامی رہائشیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) ان کے گھروں کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس پر چیئرمین APMM جناب ندیم بھٹی نے کہا:“ہم اس فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کریں گے اور ہرگز یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔یومِ مزدور کے موقع پر APMM نے مزدور تحریک کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا، خصوصاً 1886 کے شکاگو کے ہے مارکیٹ واقعے کو، جو آٹھ گھنٹے کے کام کے دن اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کی علامت بن گیا۔ APMM پاکستان کے کمزور اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے مزدوروں جیسے کہ CDA کے صفائی کارکنان، بلدیاتی و گھریلو ملازمین اور بندھوا مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہے۔اس موقع پر چیئرمین ندیم بھٹی نے CDA کی جانب سے 1400 سے 1450 صفائی ملازمین کی نوکریوں کی نجکاری کے منصوبے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا:“ہم یہ فیصلہ قبول نہیں کریں گے، اور عدالت سے رجوع کریں گے۔ نجکاری ان مزدوروں کی زندگیوں کو مزید مشکل بنا دے گی۔”APMM نے مارچ میں بھی ایک نجی کمپنی کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس نے تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی تھیں۔“ہماری صفائی کے کارکنان دارالحکومت کی خوبصورتی اور صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہون نے کہا کہAPMM تمام متاثرہ کارکنان سے گزارش کرتا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کے تشدد، بدسلوکی یا امتیازی سلوک کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر APMM کے نمائندوں سے رابطہ کریں۔ ہم مزدوروں کے لیے کم از کم تنخواہ، قانونی تحفظ اور باعزت سلوک کی فراہمی کے لیے کوشاں رہیں گے۔“ہم CDA کے محنتی کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی خدمات اور قربانیاں ہمارے شہر کی خوبصورتی اور صفائی میں بنیاد رکھتی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔اس موقع پر چئیرمین ندیم بھٹی نے صدر رمشا کالونی یونٹ عارف اٹہوال اور یوتھ صدر ضلع اسلام آباد اسد اٹہوال کو پروگرام کے شایانِ شان انعقاد پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں محنت کشوں کے حقوق، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں مزدور طبقے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اُن کے مسائل کو اجسام و گفتار کے ذریعے اربابِ اختیار تک پہنچانا ہے۔ ندیم بھٹی نے کہا کہ اسد اٹہوال اور عارف اٹہوال کی محنت، تنظیمی صلاحیت اور خلوصِ نیت قابلِ ستائش ہے، جنہوں نے نوجوانوں اور اقلیتی برادری کو یکجا کر کے ایک بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان مینارٹیز موومنٹ اقلیتوں کے حقوق کے لیے
 سرگرم ہے اور ایسے پروگرامز سے نہ صرف شعور اجاگر ہوتا ہے بلکہ باہمی اتحاد، یگانگت اور سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملتا ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry