جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی میں مرکزی اقلیتی ونگ کے قیام کا مطالبہ

خالد گل نے اپنی درخواست میں کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پیپلز پارٹی کو بھی اپنا مرکزی اقلیتی ونگ قائم کرنا چاہیے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور اقلیتوں کے نمائندے خالد گل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، جنرل سیکرٹری ہمایوں خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، فنانس سیکرٹری آمنہ پراچہ اور پارٹی کی سینٹرل و فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں مرکزی اقلیتی ونگ کے قیام اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اقلیتی رکن کی نامزدگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خالد گل نے اپنی درخواست میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وہ 23 مارچ 2023 سے کینیڈا چھوڑ کر پاکستان میں مستقل مقیم ہیں اور پارٹی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پیپلز پارٹی کو بھی اپنا مرکزی اقلیتی ونگ قائم کرنا چاہیے تاکہ اقلیتوں کی نمائندگی بہتر انداز میں کی جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ شہباز بھٹی شہید کے بعد خالی ہونے والی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست گزشتہ 15 سال سے کسی مسیحی کارکن کو نہیں دی گئی، حالانکہ وہ مسلسل اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ خالد گل نے کہا کہ وہ نہ صرف گوادر سے بھمبر اور خیبر سے کراچی تک عوامی سطح پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں بلکہ بھٹو شہید کے نظریات کے پھیلاؤ اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہیں۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ 2002 سے اب تک پارٹی کے مفاد پرست عہدیداروں نے اقلیتوں میں جی حضوری کرنے والوں اور غیر مقبول افراد کو عہدے دیے ہیں، جس سے اقلیتوں میں احساس محرومی بڑھا ہے۔

خالد گل نے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت اس اہم معاملے پر غور کرے گی اور نہ صرف انہیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنائے گی بلکہ مرکزی اقلیتی ونگ قائم کر کے اس کی تنظیم سازی کی ذمہ داری بھی سونپے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پوٹھوہار اور جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں غیر مسلم پاکستانیوں میں پارٹی کی تنظیم سازی کریں گے اور آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی دلائیں گے تاکہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان بن سکیں۔

 

مندرجہ ذیل خط کا مکمل متن ہے۔

بخدمت مرکزی عھدیداران 
پاکستان پیپلز پارٹی
1,  چیرمین  بلاول بھٹو زرذاری صاحب،
2، سید یوسف رضا گیلانی 
سینیر وائس چیئرمین 
3, جناب ھمایوں خان 
جنرل سیکرٹری
4, چوھدری ندیم افضل گوندل چن
سیکرٹری اطلاعات -و- نشریات
5۔محترمہ آمنہ پراچہ
فنانس سیکرٹری 
6۔ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 
7۔ممبران فیڈرل ایکزیکٹو کونسل ۔۔
عنوان : درخواست برائے اجرا  مرکزی  اقلیتی ونگ پی پی پی /نامزدگی ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ۔
 اجناب عالیہ ! 
بحوالہ : زرداری ھاوس لاھور ملاقات بلاول بھٹو 22 فروری 2020 ۔بمطابق حکم  چیرمین بلاول بھٹو، کہا کہ  خالد گل کینڈا کے ساتھ ساتھ  پاکستان  میں بھی  پارٹی کام کرو۔
ادب سے گزارش ھے 
۔جسکو ملحوظ خاطر رکھتے ھوے درخواست گزار 23 مارچ 2023 سے تا حال  رضاکارانہ طور پر  کینڈا جیسے ملک کو  چھوڑ کر مستقل طور پر اپنے وطن پاکستان میں مقیم ھے اور پارٹی  کی ذمہ داری کو نبھانے کیلیے ھمہ تن گوش ھے ۔
عالی جناب ! 
نہایت ھی ادب سے  
آپکی توجہ ایک  نہایت ھی حساس اور اھم نوعیت کے معاملے کیطرف دلواناچاھتا ھوں یاد رھے  کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح  پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی اقلیتی ونگ نہ ھے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والی  پاکستان کی سب چھوٹی بڑی جماعتوں کے  مرکزی اقلیتی ونگ موجود ھیں ۔
جناب عالی ! پاکستان پیپلز پارٹی کی فیصلہ کن شخصیات کی
اس عدم توجہی کی وجہ سے  جو مجھ سمیت پی پی پی کے  مسیحی  جن کے شھیدوں کا خون  اس تحریک میں شامل ھے  یہ تمام  اقلیتی کارکنان میں ایک سوال بن کر رہ گیا ھے ؟ 
آخر کار یہ کونسا بھٹو ازم ھے جو آج تک ھمارے اس دیرینہ اور جائز مطالبے کو  پارٹی کی اشد  تنظیمی ضرورت کو یکسر   نظر انداز کر رھا ھے  جو ھمیں یہ کہنے پر مجبور کر رھا ھے کہ یہ پارٹی کے
ذمہ د اروں اور خود مختاروں   کا  یہ 
غیر ذمہ دارانہ  رویہ اقلیتوں کے اندر 
احساس محرومی کو  پیدا 
کر نے کے در پہ  کیوں تلا ھوا ھے ؟ جی ھاں  یہ ھماری  سمجھ سے  بالکل باھر ھے کہ  یہ کون سا پوشیدہ ھاتھ ھے جو  ھمارا جائز مطالبہ ماننے سے  بھی قیادت کو  روک رھا ھے ۔جی جناب  افسوس اس بات کا بھی ھے ،
کہ درخواست دھندہ(خالد گل)  2 مارچ 2011ء   سے شھباز بھٹی شھید کے بعد ممبر CEC PPP کی خالی ھونے والی نشست کو کسی مسیحی مبمر سے  پر کرنے کے لیئے  پچھلے پندرہ سالوں سے اس سرد مہری کا مظاھرہ کیوں کیا جا رھا ھے جبکہ درخواست گزار  نہ صرف مطالبہ کر دھا ھے بلکہ  ایک پیدائشی جیالا ھونے کے ناطے اپنی خدمات بھی بارھا پیش کر رھا ھے۔  یاد رھے کہ  درخواست گزار  گوادر سے بھمبر تک ، 
خیبر سے کراچی تک  اور کیماڑی سے کشنیر تک  عوامی سطح پر  نہ صرف  گہرا اثر و رسوخ  رکھتا ھے
 بلکہ
 قائد عوام ذوالفقار علی  بھٹو شھید  کے بنیادی نظریات کے پھیلاو کا ادراک بھی رکھتا ھے ۔ بلکہ  اسکے ساتھ ساتھ  پی پی پی کو ملک بھر میں  مؤثر ،متحد،
منظم اور متحرک کر کے   تنظیم سازی کی  بھر ہور صلاحیت بھی رکھتا ھے ۔
عالی جاہ ! 
آپ کیلئے غور طلب بات یہ  بھی ھے کہ 2002 سے تا حال  مفاد پرست پارٹی عہدیداروں نے اقلیتوں میں سے جی حضوری کرنے والے بھٹوازم کے نابلد وں، عوام میں  غیر مقبولوں ، اپنے غلاموں جیسے  ذاتی ملازموں  اور نا اھلوں پر مشتمل غیر مقبولِ  ٹولے کو  پارٹی عھدوں اور اھم ذمہ داریوں  پر
 بلا وجہ اپنی ذاتی اناوں کی تسکین کی  خاطر  اور  خصوصی تحلقات کی بنا پر خوامخواہ ھی  قا بض
کر  رکھا ھے ۔
جناب والی ! 
امید  واثق ھے کہ اس حقیقت پسندانہ  اور عاجزانہ  استدعا کو مد نظر رکھتے ھوے آپ اس گھمبیر  مسلہ کو جلد از جلد حل کریں  گے اور  درخواست دہندہ کو ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بنانے کے ساتھ ساتھ 
 پی پی پی مرکزی اقلیتی ونگ قائم کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے اس کی  تنظیم سازی کی ذمہ داری دے کر
  مشکور و ممنون  فرمائیں گے۔    
جناب عالی !
 اپکو صدق دل سے یقین دلاتا ھوں  کہ میں  اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لا کر پاکستان کے  تمام  موجودہ اور متوقح 
صوبہ جات  سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ، پنجاب،  
ازاد جموں کشمیر ،
گلگکت بلتستان ،پوٹھوھار اور جنوبی پنجاب  میں  غیر مسلم محب الوطن
پاکستانیوں  میں اور  بھٹو شھید کے دئے گئے 
1973   کے ائین کے مطابق    قرار دی گئ مذھبی اقلیتوں میں   یحنی کہ مسیحی ،ھندو،سکھ،کیلاش،بہھای،بدھسٹ،بالمیک،جین،
پارسی،زورتش، لاھوری ، جماعت احمدیہ اور دیگر  آئینی و قانونی مذھبی اقلیتوں  کے اندر پاکستان پیپلز پارٹی  کی نظریاتی تنظیم سازی کر کے شھید رانی بےنظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے  بھٹو ازم کو عام کرکے چیرمین بلاول بھٹو کے ھاتھوں کو مظبوط کیا کر کے  ائندہ انتخابات میں تاریخ ساز فتح حاصل کرنے کیلئے بلاول بھٹو کو وزیراعظم  پاکستان بنانے کے عزم سے  ملک گیر اور عالمگیر سطح پر  زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔۔ عالی جاہ !
اپکی اس  مثبت پیش رفت کیلے پیشگی  طور پر  اپکا  بہت بہت  شکریہ  اداکرتا ھوں ۔۔
اپکا مخلص ساتھی ،
خالد گل
 پاکستان پیپلز پارٹی / ٹکٹ ھولڈر غیر مسلم نشست برائے 
 ایم این اے/ ایم پی اے پنجاب MNA ,& MPA
 عام انتخابات 2008/
 نائب صدر
 پی پی پی کینیڈا ۔
+923094053475
ووٹر + سپو رٹر 
 حلقہ صوبائی اسمبلی 161
حلقہ قومی اسمبلی 127  گل چوک ، ماڈرن کالونی ،کوٹ لکھپت  لاھور ۔پاکستان

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry