جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے زیر اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر نشتر ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے زیر اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر نشتر ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے زیر اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر نشتر ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
 
 

پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے زی اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر نشتر ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی صدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے صدارتی خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایون خان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد، صوبائی کابینہ کے اراکین، ڈویژنل و ضلعی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کی مختلف لیبر ایسوسی ایشنز نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔  

 
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محنت کش طبقے کے حقوق، مزدوروں کی تاریخی جدوجہد، اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لیبر دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں اور کسانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دی، اور موجودہ دور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی عوامی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی جانب سے مزدوروں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، انصاف پر مبنی اجرت کے نظام، اور سماجی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تفصیل سے بیان کیا۔  
 
تقریب کے اختتام پر صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے پیپلز لیبر بیورو خیبر پختونخوا کے صدر شاہ ذوالقرنین اور ان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی ہر دور میں مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور مستقبل میں بھی محنت کش عوام کی نمائندگی کرنے والی پالیسیوں کو عملی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔
 
 
 
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry