لاہور میں پیپلز لیبر بیورو کی ریلی نے عوامی حقوق کا مطالبہ کیا
لاہور میں پیپلز لیبر بیورو کی ریلی نے عوامی حقوق کا مطالبہ کیا
لاہور میں پیپلز لیبر بیورو کی ریلی نے عوامی حقوق کا مطالبہ کیا
لاہور (1 مئی 2025) کو پیپلز لیبر بیورو لاہور کے زیراہتمام عوامی حقوق کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی لاہور کے ایوانِ اقبال سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب تک پہنچی، جس کی قیادت تنظیم کے صدر سید عاطر شاہ نے کی۔ ریلی میں معاشرتی انصاف، مزدوروں کے حقوق، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صدر لاہور حاجی عزیز الرحمان چن تھے، جنہوں نے شرکاء سے خطاب میں حکومت سے مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
ریلی میں پیپلز لیبر بیورو کے جنرل سیکرٹری عمران قدیر، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری محمد اسلم گل، لاہور وومن ونگ کی صدر نرگس خان، سیکرٹری اطلاعات شہناز کنول، نائب صدر پنجاب خواتین ونگ زاہدہ انصاری، شمیم ملک، خاور موہل، زبیدہ سیف، سمیرا گھرکی، رانا افتخار علی، ثریا بھٹی، نائب صدر لاہور نصیر احمد، انیسہ بانو، شاہدہ جبین، فرید اعوان سمیت دیگر کارکنوں اور عوامی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مزدوروں کے حقوق، روزگار کے مواقع، اور سماجی انصاف کے مطالبے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر پریس کلب کے سامنے ایک قرارداد پیش کی گئی، جس میں حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ پیپلز لیبر بیورو کے قائدین نے عہد کیا کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
No comments yet.