جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رھنماوں نے محنت کشوں کے عالمی دن پر ان سے بھر پور اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی ہمیں محنت کشوں کے عزم کیساتھ آگے بڑھنے کا سبق دیتا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رھنماوں نے محنت کشوں کے عالمی دن پر ان سے بھر پور اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی ہمیں محنت کشوں کے عزم کیساتھ آگے بڑھنے کا سبق دیتا ہے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
لاھور: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رھنماوں نے محنت کشوں کے عالمی دن پر ان سے بھر پور اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی ہمیں محنت کشوں کے عزم کیساتھ آگے بڑھنے کا سبق دیتا ہے،یکم مئی کو شگاگو کے مزدوروں نے باعزت روزگار کیلیے اپنی جانوں کی قربانی دی،سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھٹو شہید نے محنت کشوں کو یونین سازی کا حق دیا اوربی بی شہید نے سیاسی انتقام کے تحت مزدور رھنما رھا کروائے جبکہ صدر آصف زرداری نے پہلے دور میں تنخواہ و پنشن میں اضافہ کیا۔ انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد نے کہا کہ یکم مئی شگاگو کے مزدوروں کو سلام کرنے کا دن ہے،آج کے دن ان کا سفید جھنڈا انہی کے لہو میں تر ہو کر سرخ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں 135 فی صد اور پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا۔تمام مزدور دشمن قوانین کا خاتمہ کیا۔سندھ میں مزدور کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے اور یوم مئی کی چھٹی کا اعلان کر کے عالمی مزدور تحریک کے ساتھ یکسوئی پیدا کی۔چودھری منظور نے کہا کہ پاکستان میں بھٹو شہید نے مزدوروں کا دن منانے کی بنیاد رکھی مگر آج پاکستان اور پنجاب میں مزدوروں پر بہت خوفناک حملے ہو رھے ہیں،آج یہاں 17ہزار سکول،13ہزار ہسپتال بیچے جا رھے ہیں اور نجکاری کے نام پر لوگوں کو بیروز گاری کیا جا رھا ہے،صرف 2لاکھ مزدور وفاقی اداروں سے نکالے جا رھے ہیں،اس عمل کیخلاف آج مزاحمت اور مذمت کرنیکی ضرورت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان کا مزدور آج بھی جبر و استبداد کا شکار ہے،سوشل سیکورٹی اور کنٹریکٹ سسٹم کی بنیاد پر اسکا استحصال کیا جاتا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بھٹہ اور کھیت مزدور کو انکے جائز حقوق اور مراعات دی جائیں،پاکستان پیپلز پارٹی نجکاری کے نام میں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہیں ہونے دیگی اور محنت کشوں کے حقوق کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہیگی۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry