جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا مزدور دن کے موقع پر پیغام
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا مزدور دن کے موقع پر پیغام
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا مزدور دن کے موقع پر پیغام
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے یکم مئی، مزدور دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم شگاگو کے ان بہادر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دنیا بھر کے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی راہ ہموار کی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج پاکستان کا مزدور طبقہ جبر اور استحصال کا شکار ہے۔ سوشل سیکورٹی کے فقدان اور کنٹریکٹ سسٹم کے ذریعے مزدوروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر بھٹہ مزدوروں اور کھیتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ مزدور دوست پالیسیاں اپناتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کے لیے تاریخی قوانین متعارف کروائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نجکاری کے نام پر مزدوروں کے حقوق سلب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور نہ ہی کسی مزدور کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہونے دیں گے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے عہد کیا کہ پارٹی ہر فورم پر محنت کشوں کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔
No comments yet.