سیالکوٹ پی پی-52 میں پیپلزپارٹی کے بینرز اتارنے کا واقعہ، پارٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
سیالکوٹ پی پی-52 میں پیپلزپارٹی کے بینرز اتارنے کا واقعہ، پارٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
سیالکوٹ پی پی-52 میں پیپلزپارٹی کے بینرز اتارنے کا واقعہ، پارٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
سیالکوٹ (نامہ نگار) مورخہ 29 اپریل 2025 کو پیپلزپارٹی کے اُمیدوار حسن مرتضیٰ کی سیالکوٹ پی پی-52 میں آمد کے دوران فلیکسز اور بینرز اتارنے کے واقعے پر پارٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسن مرتضیٰ نے اسکروٹنی کے لیے وہاں پہنچے تھے۔
اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے کی، جہاں انہوں نے نون لیگ پر بینرز اور فلیکسز اتارنے کو "سوچی سمجھی سازش" قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ پنجاب کے ہر شہر میں پیپلزپارٹی کی قیادت کی آمد پر پارٹی کے بینرز غائب کر دیے جاتے ہیں۔ خاص طور پر ڈسکہ میں بینرز اتارے جانے کے واقعے نے ان کے شک کو یقین میں بدل دیا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے نون لیگ کے رویے کو "افسوسناک" اور "اوچھا ہتھکنڈہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "نون لیگ مصیبت میں گھرنے پر پاؤں پڑتی ہے، مگر مشکل گزرتے ہی گریبان پکڑ لیتی ہے۔" انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نون لیگ اپنی روش نہ بدلی تو عوامی غم و غصہ اس کی حکومت کو بہا لے جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن "گملوں میں اگنے والے پودے نہیں"، بلکہ ہر دباؤ کے باوجود عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کے عادی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری نے واضح کیا کہ وہ نون لیگ کی ان کارروائیوں کو خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے، بلکہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کے الفاظ میں، "نون لیگ کی قیادت تک یہ تکلیف ضرور پہنچے گی۔" اجلاس کے شرکاء نے نون لیگ کی جانب سے جمہوری روایات کو مجروح کرنے کے عمل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور احتجاجی مہم جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
No comments yet.