پیپلز پارٹی اپنی روایت کے مطابق ضمنی الیکشن لڑے گی،کارکن اور عوام ھماری طاقت ھیں، ھم الیکشن میں آپکے ساتھ الیکشن لڑیں گے: سید حسن مرتضی

جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی روایت کے مطابق ضمنی الیکشن لڑے گی،کارکن اور عوام ھماری طاقت ھیں، ھم الیکشن میں آپکے ساتھ الیکشن لڑیں گے،وہ غالبکے ہاوس ڈسکہ میں رانا محمود اشرف، رانا فاروق اشرف کی رہائش گاہ پر پی پی 52سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے جانیوالے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رھے تھے۔اس موقع پر چودھری اختر علی چھوکر،چودھری ریاض، ڈاکٹر جاوید جان،تنویر جٹ،حسن اشرف بھٹی,سید ریاض شاہ،شہباز خان،عبدالرزاق سلیمی,رانا فاروق اشرف،شوکت اعوان,نوین سلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔حسن۔مرتضی نے مذید کہا کہ پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، پی ایل ایف اور پارٹی عہدیداروں نے الیکشن بنانا اور ھم حوصلے اور قوت سے الیکشن لڑینگے،پارٹی نے جس ساتھی کو ٹکٹ دیا ھم مل کر اسکا الیکشن لڑیں گے۔دریں اثنا انہوں نے ڈسکہ انتظامیہ کی طرف سے پیپلز پارٹی امیدواروں کے بینرز اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل عملے نےصوبائی لیڈرشپ کے استقبالیہ بینرز اور فلیکسز اتار لیے ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ انتقامی ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو گھیراؤ کرینگے،پیپلز پارٹی اور اسکے امیدواروں کو ایسی حرکتوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔حسن مرتضی نے مطالبہ۔کیا کہ الیکشن کمشن ن لیگ ڈسکہ انتظامیہ کئ انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لے۔
No comments yet.