جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

کراچی میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ڈکیتی مزاحمت؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

Team

ایک سال قبل

Voting Line

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے مسلم لیگ ن کے علاقائی عہدیدار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول امان الله آفریدی بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں فجر کی نماز پڑھنے جارہےتھے کہ چھ بج کر 27 منٹ پر پیچھے سے مسلح شخص آیا اور فائرنگ کردی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

مقتول سٹی کونسل میں سابق اپوزیشن لیڈر تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے مقتول علاقے میں اچھی شہرت کے حامل اور سیاسی شخصیت تھے۔ ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ڈکیتی مزاحمت؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry