جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز اسلام آباد میں فریڈم گیٹ پراسپیریٹی ادارہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مذکورہ ادارہ کا باضابطہ افتتاح کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز اسلام آباد میں فریڈم گیٹ پراسپیریٹی ادارہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مذکورہ ادارہ کا باضابطہ افتتاح کیا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

 

 

 

 

 

اسلام آباد : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز اسلام آباد میں فریڈم گیٹ پراسپیریٹی ادارہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مذکورہ ادارہ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید،سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر فریڈم گیٹ پراسپیریٹی محمد انور ، چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال و دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے افتتاحی کلمات میں سی ای او فریڈم گیٹ پراسپیریٹی محمد انور نے ادارہ کے اغراض و مقاصد سے شرکاء تقریب کو آگاہ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا کا بحثیت مہمان خصوصی شرکت پر انکا دلی شکریہ ادا کیا۔ 

 
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے افتتاح پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادارہ کے قیام کو ایک بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں ملک میں ترقیاتی خلا کو پر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم گیٹ پراسپیریٹی، فریڈرک ناؤمن فاؤنڈیشن کے 25 سالہ شاندار ورثے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں، جب پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، عدم مساوات اور ڈیجیٹل محرومی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تو کمیونٹی کی قیادت میں، عوامی مرکزیت پر مبنی اقدامات ناگزیر ہیں۔گورنر نے کہا کہ فریڈم گیٹ پراسپیریٹی نے اپنی توجہ کمیونٹی امپاورمنٹ، ماحولیاتی اقدامات، نوجوانوں کی شمولیت، اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی پر مرکوز کر کے درست سمت کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ حکومت، نجی شعبے، تعلیمی اداروں، میڈیا اور دیگر این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے تاکہ مثبت اثرات کو وسیع کیا جا سکے۔
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry