جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کا 54 دہشگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جس عزم اور بہادری سے ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وہ قابل فخر  ہے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

کراچی / اسلام آباد / لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےخیبرپختونخواہ میں پاکستان - افغانستان سرحد  پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور دراندازی میں ملوث 54 دہشگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  

میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے  کہا کہ جس عزم اور بہادری سے ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وہ قابل فخر  ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے تین مختلف علاقوں میں، کرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان، میں بھی 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں سے سینہ سپر سکیورٹی فورسز کی پشت پر پاکستانی قوم متحد کھڑی ہے۔

انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پر بھی افسوس کا کیا اور جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی  عمران کو مادرِ وطن کے لیے اُن کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔  چیئرمین پی پی پی نے شہید جوانوں کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry