جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مریم نفیس کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ایک سال قبل

Voting Line

مریم نفیس نے انسٹا گرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو دی، انہوں نے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست اور مداحوں کی جانب سے مریم کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی، مریم نفیس نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور ان کے شوہر امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry