جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر پنجاب نے محفل نعت میں شرکت کی، نعت خوانوں نے محفل کو چار چاند لگا دئیے

گورنر پنجاب نے محفل نعت میں شرکت کی، نعت خوانوں نے محفل کو چار چاند لگا دئیے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

 

 

 

 

 

 

**گورنر پنجاب نے محفل نعت میں شرکت کی، نعت خوانوں نے محفل کو چار چاند لگا دئیے 

 

راولپنڈی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے المعین منزل ٹیالہ دو بیرن، تحصیل کلر سیداں، ضلع راولپنڈی میں منعقدہ محفل نعت میں شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خوانوں نے اپنے دلنشین کلام سے محفل کو روحانی اور سماوی کیفیت سے ہمکنار کر دیا۔  

گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ہم سب کی فلاح پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محافل میں شرکت نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ یہ روحانی سکون کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے محفل کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس روایت کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔  

 

محفل نعت میں مقامی علما، سیاسی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ گورنر پنجاب کی شرکت نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و سکون سے نوازے اور تمام مسائل سے نجات دلائے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry