ن لیگ نے ریاستی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ کو تبدیل کر کے نئے افسر کو تعینات کر دیا ہے: امیدوار پی پی-52 راحیل کامران چیمہ

پی پی-52 میں یکم جون کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جبکہ انتخابی شیڈول بھی جاری ہو چکا ہے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی سرکاری افسر کا تبادلہ یا نئی تقرری قانوناً ناجائز ہے۔ امیدوار پی پی-52 راحیل کامران چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ نے ریاستی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ کو تبدیل کر کے نئے افسر کو تعینات کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو نہ صرف قانون بلکہ جمہوریت اور انتخابی اخلاقیات کے خلاف شرمناک عمل قرار دیا۔
راحیل کامران چیمہ نے کہا کہ وہ اس غیر آئینی اقدام کو ہر قانونی اور جمہوری فورم پر چیلنج کریں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈی سی سیالکوٹ کی تبادلے سے متعلق نوٹیفکیشن کو فوری واپس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خاندان کی تاریخ ریاستی اداروں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے سے بھری پڑی ہے۔
انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی-52 کے عوامی حقوق کی حفاظت کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ، یہ غیر قانونی نوٹیفکیشن جلد ہی واپس لے لیا جائے گا
No comments yet.