جاپانی سفیر کی گیلانی ہاؤس ملتان آمد، باہمی تعلقات، تجارت اور زراعت پر گفتگو
جاپانی سفیر کی گیلانی ہاؤس ملتان آمد، باہمی تعلقات، تجارت اور زراعت پر گفتگو
جاپانی سفیر کی گیلانی ہاؤس ملتان آمد، باہمی تعلقات، تجارت اور زراعت پر گفتگو
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر جاپان کے سفیر ایچ ای اکاماتسو شُویچی (H.E. Akamatsu Shuichi) کی گیلانی ہاؤس آمد
ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے جاپانی سفیر کو گیلانی ہاؤس میں خوش آمدید کیا
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے جاپانی سفیر سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون، تجارتی روابط اور زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں ملتان کی بزنس کمیونٹی کے نمایاں افراد بھی شریک ہوئے،
جن میں میاں عامر نسیم، میاں رحمان نسیم، میاں فیصل حمید، خواجہ محمد یونس اور خواجہ محمد انیس شامل تھے۔
سید علی موسیٰ گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملتان صرف ایک شہر نہیں بلکہ اولیاء کی سرزمین ہے۔ اس کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے، اور یہاں کے لوگ محبت، مہمان نوازی اور درویشی کے علمبردار ہیں۔
جاپانی سفیر نے ملتان کے تاریخی پس منظر، ثقافتی ورثے اور مقامی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا:
ملتان آکر بے حد خوشی ہوئی۔ یہاں کا موسم خوشگوار ہے اور عوام نہایت خلوص اور احترام سے پیش آتے ہیں۔
زراعت پر بات کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا:
“ہمیں زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی اور تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور کسان خوشحال ہو سکے۔”
ملاقات میں تجارتی وفود کے تبادلوں، تکنیکی تعاون، تعلیم، اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے جیسے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
جاپانی سفیر نے جنوبی پنجاب میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں مزید روابط کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
جاپانی وفد میں شامل دیگر اراکین کا خیرمقدم بھی گیلانی ہاؤس میں کیا گیا، جنہوں نے ملتان کے دورے کو معلوماتی اور خوشگوار قرار دیا
No comments yet.