پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر اور لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر کے درمیان ایرانی قونصلیٹ میں ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر اور لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر کے درمیان ایرانی قونصلیٹ میں ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر اور لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر کے درمیان ایرانی قونصلیٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور تجارت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافت اور تجارت کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزارتِ خارجہ کے کامیاب دور کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔
ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ایران کے فیملی والے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
No comments yet.