جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کا پی پی 52 سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن بھر پور انداز میں لڑنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا پی پی 52 سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن بھر پور انداز میں لڑنے کا فیصلہ

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
پاکستان پیپلز پارٹی کا پی پی 52 سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن بھر پور انداز میں لڑنے کا فیصلہ۔اس بات کا فیصلہ گورنر ہاؤس لاھور میں پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے اھم اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کی۔اجلاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلیے آصف بشیر بھاگٹ کی قیادت میں ملک طاہر،عبدالرزاق سلیمی،انتیاز صفدر وڑائچ،میاں اظہر حسن ڈار،اعجاز سمہ،خواجہ اویس مشتاق،ریاض حسین شاہ،ملک ظہیر اعوان،محمد اظہر ڈیال،رانا محمود اشرف،شاہد بٹ،احسن ظفر گھمن،کاشف گجر پر مشتمل 14رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئ جو اس حلقے کے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان کریگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،پیپلز پارٹی کا کنکشن آج بھی عوام کے دلوں سے ہے،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ بنک آج بھی موجود ہے، بس متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry