جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب میں نہری پانی کے آڈٹ کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب میں نہری پانی کے آڈٹ کا مطالبہ

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب میں نہری پانی کے آڈٹ کا مطالبہ
 
 

لاھور(۔ )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پنجاب میں نہری پانی کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بتائے چولستان کی نہر کو بھرنے کے لئے کن نہروں کا پانی کم کیا جائے گا،وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عثمان ملک کے گھر انکی والدہ کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رھے تھے۔اس موقع پر عزیز ملک،آغا سید تقی،ابرار قریشی،ندیم الطاف،جاوید فاروقی اور نذیر بھٹی بھی موجود تھے۔ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی نئی نہر کی تعمیر سے پنجاب کا بڑا زرعی رقبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اس وقت پنجاب کی تمام نہریں ارسا کے شیڈول کردہ کم پانی پر چل رہی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ نہروں کا ایشو بنیادی طور پر پنجاب کا ایشو ہے،پنجاب کا کسان پانی کی شدید قلّت کا شکار ہے،پنجاب کی نہروں میں پانی کا بہاؤ 50 فیصد سے بھی کم ہے.انہوں نے دعوی۔کیا کہ خود میرے علاقے منڈی بہاوالدین میں پانی کا بہاؤ محض چالیس فیصد ہے,پنجاب کے کسانوں کو ارسا کے اعلان کردہ 40 فیصد قلت سے بھی کم پانی دیا جارہا ہے۔

 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry