پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع حیدرآباد کے مختلف دیہات کا دورہ کرکے وہاں 2022ع کے سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ سندھ کے فلیگ شپ منصوبہ، سندھ پیپلزہاؤسنگ ، کے تعمیر ہونے والے گھروں اور میسر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع حیدرآباد کے مختلف دیہات کا دورہ کرکے وہاں 2022ع کے سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ سندھ کے فلیگ شپ منصوبہ، سندھ پیپلزہاؤسنگ ، کے تعمیر ہونے والے گھروں اور میسر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع حیدرآباد کے مختلف دیہات کا دورہ کرکے وہاں 2022ع کے سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ سندھ کے فلیگ شپ منصوبہ، سندھ پیپلزہاؤسنگ ، کے تعمیر ہونے والے گھروں اور میسر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا اور متاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر نو کے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اُن گھروں کے مالکانہ حقوق اُن خاندانوں کی خواتین کو دیئے ہیں تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے ضلع حیدرآباد کے دیہات، گاوَں ہارون شیخ ، گاؤں جھنڈو کھوسو اور گاؤں ہمت آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی حد تک گھروں کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب یہ گھر سیلاب متاثر خاندانوں کے لیے معاشی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا یہ ایک اہم فیصلہ تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکانہ حقوق اُن خاندانوں کی خواتین کے نام کیئے جائیں گے۔ اب یہ گھر آپ کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ہوگا، معاشی اثاثہ ہوگا، آپ مستقبل میں اپنے بچوں کو منتقل کرسکیں گی، یہ ہمیشہ کے لیے آپ کے پاس رہے گا، کوئی آپ سے یہ گھر اور یہ چھت نہیں چھین سکے گے۔دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں گل حسن میں نابینا بچوں کی رہنمائی کے لئے ٹیکٹائل ٹائلر سے بننے والے ٹریک کا معائنہ کیا۔ انہوں وہاں ایک سیلاب متاثرین خاندان کے نابینا بچوں نوسالہ گل حسن اور 13 سالہ سجاد سے ملاقات کی۔ نابینہ بچوں نے اپنی رہنمائی کے لئے بننے والے ٹیکٹائل ٹائلز کے ٹریک سے متعلق پی پی پی چیئرمین کو بریفنگ بھی دی۔ بعدازاں، گاؤں جھنڈو کھوسو میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔ مذکورہ گاوَں میں متاثرہ خاندانوں کے لیے 209 میں سے 135 گھروں کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثر گاؤں ہمت آباد میں قائم اسکول اور ڈسپنسری کابھی دورہ کیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاؤں ہمت آباد کے مکین دہائیوں قبل جبری مزدوری سے آزاد کرواکر بسائے گئے تھے جن کو سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے گھر بناکر دئیے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جماعت کے منتخب نمائندوں کو ہدایات دیں کہ وہ گاؤں ہمت آباد میں پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔
No comments yet.