آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایسٹر کے موقع پر پیغام، 20 اپریل 2025
آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایسٹر کے موقع پر پیغام، 20 اپریل 2025
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا ایسٹر کے موقع پر پیغام، 20 اپریل 2025
میں ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے۔ یہ ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔ آج کےدن، ہم اتحاد اور ہم آہنگی کے اس جذبے کو مناتے ہیں جو عقیدے یا پس منظر سے قطع نظر ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے۔
ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اور ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ہمارے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے ان کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔
آج کے دن، آئیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔ دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔
میں ایک بار پھر مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔
No comments yet.