ترکی کے قونصل جنرل کی جانب سے سلیم شاکر کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا
یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی گئی۔
لاہور (نامہ نگار) - فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) لاہور دفتر میں ترکی کے اعلیٰ سطحی بزنس ڈیلیگیشن کے ساتھ ایک اہم ملاقات اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس کی قیادت ترکی کے سفیر، قونصل جنرل اور کمرشل اتاشی نے کی۔
اس موقع پر پاکستانی معروف کاروباری شخصیت سلیم شاکر کو ترکی کے قونصل جنرل کی جانب سے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سلیم شاکر نے اس اعزاز کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا اور اس موقع پر FPCCI لاہور ریجنل آفس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ریجنل چیئرمین زین افتخار چوہدری، نائب صدر قرة العین، نائب صدر رابعہ عارف دار، اور جنرل سیکریٹری ذکی اعجاز کی جانب سے حوصلہ افزائی اور بھرپور معاونت کو سراہا۔
یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی گئی۔
No comments yet.