اہلیان عمر کوٹ نے ایک بار پھر تیر کو نشانے پر لگا دیا ہے: جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اہلیان عمر کوٹ نے ایک بار پھر تیر کو نشانے پر لگا دیا ہے۔ این اے 213 میں صبا تالپور کی شاندار کامیابی نے مخالفین کے دانت کھٹے کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ صبا تالپور کی جیت جمہوریت اور اس پر یقین رکھنے والوں کی کامیابی کی علامت ہے۔ جیالے حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جشن منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے ووٹروں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو واضح سیاسی پزیرائی بخشی ہے، جو عوام کے ساتھ پارٹی کے گہرے رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے پیپلز پارٹی کے عزم کا ثبوت ہے۔
No comments yet.