پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا این اے-213 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر اظہار تشکر
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا این اے-213 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر اظہار تشکر
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے-213 کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر عمرکوٹ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "شکریہ عمرکوٹ! آپ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ **میر جو نو پیر جو، ووٹ بینظیر جو**۔" بلاول بھٹو زرداری نے صبا تالپور کی کامیابی کو این اے-213 کے ووٹرز کی جیت اور جمہوریت کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پارٹی کارکنوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔ ان کے مطابق، عمرکوٹ کے عوام نے دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام دھوکہ بازوں کو کوئی موقع نہیں دیتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل حیدرآباد میں اکٹھے ہو کر این اے-213 کی کامیابی کا جشن منائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آج عمرکوٹ نے عوامی رائے کا اظہار کیا، کل حیدرآباد بھی ثابت کر دے گا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں
پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور نے این اے-213 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار فتح پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نومنتخب امیدوار صبا تالپور کو مبارکباد دی اور پارٹی کارکنوں کو شاباش دی۔ فریال تالپور نے کہا کہ این اے-213 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی درحقیقت عوام کی فتح ہے، جو قائد عوام کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی جیت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی صدر آصف علی زرداری کے ویژن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے مطابق یہ انتخابی نتیجہ ایک عوامی ریفرنڈم ہے جس میں عوام نے واضح طور پر بتا دیا کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فریال تالپور نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کل حیدرآباد میں ہونے والا جلسہ عام تاریخی ہوگا۔
۔
No comments yet.