جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے  پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے  پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 
 
 
 
 
‎گڑھی خدا بخش: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے ان تمام کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور بھرپور حمایت کی۔
 
‎کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جب 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، میرے والد اس وقت پارٹی میں شامل ہوئے اور تب سے ہمارے خاندان کا پارٹی سے مضبوط رشتہ قائم ہے۔
 
‎انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے، عوامی خدمت اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry