جمعیت علمائے پاکستان کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سید صفدر شاہ گیلانی کر رہے تھے
دوران مسلکی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مرکزی جنرل سیکریٹری پیر سید صفدر شاہ گیلانی کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران مسلکی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے گفتگو میں زور دے کر کہا کہ دینی سیاسی جماعتیں ملک میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کریں، جبکہ مذہبی قیادت کو معاشرے میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے کی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔
وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کے بین المسالک ہم آہنگی کانفرنسز منعقد کرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ کوششیں امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں"۔ گورنر نے اس موقع پر ملک بھر میں اتحاد کے تسلسل کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی اور اتحادِ امت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا۔ ملاقات میں مختلف دینی مکاتبِ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی اور قومی یکجہتی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
No comments yet.