ایم پی اے ممتاز خان چانگ کے گھر چھاپے اور ان کے منیجر کی گرفتاری کی شدید مذمت**
ایم پی اے ممتاز خان چانگ کے گھر چھاپے اور ان کے منیجر کی گرفتاری کی شدید مذمت**
ایم پی اے ممتاز خان چانگ کے گھر چھاپے اور ان کے منیجر کی گرفتاری کی شدید مذمت**
لاہور، ۱۴ اپریل ۲۰۲۵— پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے ایم پی اے ممتاز خان چانگ کے گھر پر چھاپے مارنے اور ان کے منیجر کی غیر قانونی گرفتاری کو انتہائی تشویشناک اور جمہوریت کے لیے ایک خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیاسی انتقام اور پیپلز پارٹی کے خلاف ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ ممتاز خان چانگ اور ان کے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرنا اور انہیں تنگ کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ ممتاز خان چانگ کے منیجر کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف تمام بے بنیاد الزامات واپس لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح کی سیاسی دھونس کے آگے جھکنے والی نہیں اور اس طرح کے اقدامات کے خلاف قانونی اور سیاسی سطح پر مزاحمت جاری رکھے گی۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن اور جمہوری طریقوں سے اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں اور کسی بھی طرح کی پرتشدد کارروائی سے گریز کریں۔
No comments yet.