جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

نہری مسئلے پر اگر سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں قربان ہونی پڑیں تو پیپلز پارٹی اسے قبول کرے گی:سید حسن مرتضیٰ

صدر زرداری نے پارلیمنٹ میں نہروں کے حوالے سے واضح پالیسی بیان کر دی ہے۔: چوہدری اعتزاز احسن

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
نہری مسئلے پر اگر سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں قربان ہونی پڑیں تو پیپلز پارٹی اسے قبول کرے گی:سید حسن مرتضیٰ
 
 
 
صدر زرداری نے پارلیمنٹ میں نہروں کے حوالے سے واضح پالیسی بیان کر دی ہے۔: چوہدری اعتزاز احسن
 
**لاہور: پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پانی کے بحران اور نہروں کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا**  
 
مغلپورہ میں پیپلز پارٹی رہنما عابد صدیقی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پارٹی کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات چیت میں پانی کے بحران، نئی نہروں کے منصوبوں اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔  
 
 
پیپلز پارٹی کے سینٹرل پنجاب کےجنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰنے کہا*"نہری مسئلے پر اگر سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں قربان ہونی پڑیں تو پیپلز پارٹی اسے قبول کرے گی۔ نئی نہروں کی تعمیر سے ملک اور وفاقیت کی بنیادیں کمزور ہوں گی۔ پانی صرف سندھ یا پنجاب کا نہیں، یہ پورے پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ سندھ کے مقابلے میں پنجاب کو پانی کی زیادہ کمی کا سامنا ہے، کیونکہ ہمیں ایرسا سے پہلے ہی 20 فیصد کم پانی مل رہا ہے۔"*  
انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا، *"یہ پہلی نہیں، چوتھی فصل ہے جس میں کاشتکاروں کی محنت پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ اگر نئے آبی ذخائر نہ بنائے گئے تو نہروں میں پانی کہاں سے آئے گا؟ 5 جگوں میں سے ایک خالی ہے، اسے کس ذخیرے سے بھرا جائے گا؟ حکومت نے ایسا بحران کھڑا کر دیا ہے کہ ہماری زرخیز زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔ دیہاتوں میں پانی کی کمی کے باعث قتل و غارت اور طلاقوں جیسے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھے گی، کیونکہ یہ عوام کی روٹی اور خوراک کی سلامتی کا سوال ہے۔"*  
 
 
سابق وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کے یکطرفہ فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، *"چار صوبوں (بھائیوں) کے پانی کا فیصلہ کوئی ایک صوبہ نہیں کر سکتا، خواہ اس کے پاس طاقت ہو یا وسائل۔ حکومت یہ واضح کرے کہ پنجاب کے کن علاقوں سے پانی چولستان کینال میں منتقل کیا جائے گا؟ پنجاب میں 5 آبی ذخائر ہیں، بتایا جائے کہ کون سا ذخیرہ خالی کیا جائے گا؟ دوسری طرف یہ کہا جاتا ہے کہ پانی اور زمینیں ایک مخصوص ادارے کے کنٹرول میں جا رہی ہیں۔ اگر ہم نہروں کے حق میں بات کریں تو ہمیں ملک دشمن قرار دے دیا جاتا ہے، حالانکہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ میں نہروں کے حوالے سے واضح پالیسی بیان کر دی ہے۔"*  
انہوں نے مزید کہا، *"کسی غیر رسمی گفتگو کے چند جملوں کو صدر مملکت کی منظوری قرار دینا بے بنیاد ہے۔ ہم وفاقی یکجہتی کے لیے پرعزم ہیں، لیکن عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔"*  
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry