جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں پر ہونے والے مظالم اور سلیم خشک کی موت کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوتی ہے؛

پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں پر ہونے والے مظالم اور سلیم خشک کی موت کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوتی ہے؛

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں پر ہونے والے مظالم اور سلیم خشک کی موت کی ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوتی ہے؛ 

چوہدری منظور احمد انچارج پیپلز لیبر بیورو 

 

اس سانحے کی مذمت کرتے ہوئے محنت کشوں کے حق میں آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے؛ انچارج پیپلز لیبر بیورو 

 

 

سلیم خشک کی موت محض ایک حادثہ نہیں، بلکہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور محنت کشوں کے حقوق کی پامالی کا نتیجہ ہے؛ 

چوہدری منظور احمد 

ممبر سی ای سی پیپلز پارٹی 

  

حکومت اور اسٹیل ملز کے افسران نے جان بوجھ کر مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا، اسٹیل ملز کو اونے پونے داموں خریدنے کی سازش رچائی گئی جس کا خمیازہ ایک معصوم ریٹائرڈ کارکن کو اپنی جان سے چکا نا پڑا؛ چوہدری منظور احمد 

 

اگر تنخواہیں اور مراعات بروقت دی جاتیں، تو آج کسی کو احتجاج کرنے کی ضرورت ہی نہ ہوتی؛ انچارج پیپلز لیبر بیورو 

 

اس غم کی گھڑی میں سلیم خشک کے خاندان کیساتھ کھڑے ہیں؛ چوہدری منظور احمد ممبر سی ای سی پیپلز پارٹی 

 

اس واقعے کی ایف آئی آر میں اسٹیل ملز کے سی ای او، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کے خلاف سنگین دفعات شامل کی جائیں؛ چوہدری منظور احمد 

 

سلیم خشک کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے! محنت کشوں کا احتجاج مطالبات کی حتمی منظوری تک رہنا چاہیے : انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد 

 

حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر مزدور رہنماؤں سے مذاکرات کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے؛ منظور احمد 

 

تمام تر دباؤ کے باوجود، مزدور اتحاد کو ڈٹے رہنا چاہیے۔ ان کا حق ان کا ہے، کوئی ان سے چھین نہیں سکتا!؛ چوہدری منظور احمد 

 

سلیم خشک کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ لڑتے رہو، جیت تمہاری ہوگی!

 

 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry