جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فیڈمک کے نئے چیئرمین رانا اظہر وقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

انجینئر امیر ضمیر خان، انچارج مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ کمیشن، مہمان خصوصی تھے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
فیڈمک کے نئے چیئرمین رانا اظہر وقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا  
 
 
 
انجینئر امیر ضمیر خان، انچارج مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ کمیشن، مہمان خصوصی تھے۔
 
 
 
 
 
لاہور: فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے نئے چیئرمین رانا اظہر وقار نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ادارے کے افسران کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پلاننگ کمیشن کے مانیٹرنگ کے انچارج انجینئر امیر ضمیر خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک میاں جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین فیڈمک نے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیا، جس کی وجہ سے صنعتی کنکشنز کے اجراء میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔  
 
رانا اظہر وقار نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری سے نوازا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیڈمک کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد، جو ملک کا اہم صنعتی مرکز ہے، میں ایک جدید "ایکسپو سینٹر" قائم کیا جائے تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت صنعتی ترقی کو مزید تقویت مل سکے۔  
 
اس موقع پر انجینئر امیر ضمیر خان نے چیئرمین رانا اظہر وقار کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کامیابی کی دعائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فیڈمک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی، کیونکہ صنعتی ترقی کے فروغ میں اس ادارے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry