جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

عمران خان کی اڈیالہ سے خیبرپختونخوا جیل منتقلی کی درخواست خارج

بانی پی ٹی آئی کے کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی، عدالت

ایک سال قبل

Voting Line

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ سے خیبرپختونخوا کے کسی جیل منتقلی کی درخواست خارج 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے خیبرپختوںخوا جیل منتقلی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے، بانی پی ٹی آئی کے 3 وکلا آج بھی عدالت میں موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواستیں قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ہی دے سکتے ہیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔

شہری قیوم خان نے سیکورٹی وجوہات پر بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے درخواست خارج 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry