جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بھٹو ایک جنوں۔۔۔ایک اچیور -----تحریرایم محمود عامر

آج اگر ہم بھٹو شہید کی اچیومنٹس اور ڈویلپمنٹس کو تاریخ سے نکال دیں تو پیچھے قائداعظم کی اچیومنٹ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ہی باقی بچتا ہے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

شہید بھٹو ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔ایک قومی سطح کے  اچیور  اور ڈویلپر تھے کہ جن کی تمام شعبہ ہائے زندگی پر گہری نظر تھی اور وہ ملک و قوم خصوصا عام آدمی کے لیئے بہت کچھ کر کے گئے ۔آج اگر ہم بھٹو شہید کی اچیومنٹس اور ڈویلپمنٹس کو تاریخ سے نکال دیں تو پیچھے قائداعظم کی اچیومنٹ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ہی باقی بچتا ہے ۔
اچیومنٹ ایک ایسا ٹارگٹ ہوتا ہے جو آپ حاصل کرتے ہیں وہ مکمل ہوتا ہے اور اسی میں سے آگے مختلف ڈویلپمنٹس نکلتی ہیں جو مختلف حالات میں آگے بڑھتی رہتی ہیں ۔خلاصہ یہ ہے کہ اچیومنٹ مکمل  ہوتی ہے اور ڈویلپمنٹ اسی سے آگے ایک پراسس میں چلتی رہتی ہے ۔مثلا آئین پاکستان کا بنانا ایک اچیومنٹ ہے ۔اب اسی آئین کے تحت مختلف قوانین کا بننا ۔ وقت اور حالات کے مطابق آئین میں  مختلف ترامیم کا کیا جانا ڈویلپمنٹ کہلاتا ہے ۔ایک قومی لیڈر کی اچیومنٹ پوری قوم کے مفاد کے لئیے ہوتی ہے جبکہ ڈویلپمنٹ ایک مخصوص تعداد میں لوگوں کے لیئے ہوتی ہے جیسا کہ ایک موٹر وے سڑک کا بنایا جانا چند فیصد لوگوں کے کام آتا ہے لیکن ایٹم بم کا بنایا جانا پورے ملک کے فائدے کے لئیے ہوتا ہے ۔
بھٹو شہید ایک ویثنری لیڈر تھے جو ایک باکمال اچیور اور بے مثال ڈویلپر تھے ۔انہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا جو ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے ۔اسی آئین کے تحت جو مختلف قوانین بنے وہ ڈویلپمنٹ ہے ۔ان قوانین میں آپ موجودہ حالات کے مطابق ترامیم کر سکتے ہیں جو جاری رہتی ہیں ۔آپ جوبھی نئے قوانین بنائیں گے وہ بھی اسی آئین کے اندر رہتے ہوئے ہی بنائیں گے ۔دو تہائی اکثریت سے آپ آئین میں ترمیم یا ترامیم کر سکتے ہیں لیکن وہ ترامیم بھی اسی آئین کے تحت ہی ہو سکتی ہیں ۔
بھٹو شہید نے اپنے 2 ادوار 1971 سے 1977 تک  بہت ساری اچیومنٹس اور ڈویلپمنٹس کیں لیکن میرا آج کا موضوع ہیلتھ سیکٹر ہے ۔بھٹو شہید نے وقت اورعام آدمی کے حالات کو دیکھتے ہوئے شعبہ صحت میں بہت کام کیا ۔۔۔
ہر صوبے میں میڈیکل کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئیے میڈیکل کالجز بنائے گئے ۔
۔۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بنائے گئے 
۔۔۔تحصیل ہسپتال بنائے گئے 
۔۔۔دیہاتوں میں رورل ہیلتھ سنٹرز قائم کئے گئے ۔
۔۔۔بنیادی مراکز صحت بنائے گئے ۔
۔۔۔نرسنگ ٹریننگ سکول بنائے گئے ۔
۔۔۔پیرا میڈیکل ٹریننگ سکول بنائے گئے۔
بھٹو شہید کا مشن میڈیکل کی اعلی تعلیم سے لے کر دور دراز دیہاتوں تک صحت کی سہولیات کو عام آدمی تک پہنچانا تھا جس کے تفصیل کچھ یوں ہے ۔۔۔

میڈیکل کالجز کا قیام ۔۔۔۔۔۔
1۔۔۔فروری 1971 میں قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا قیام ۔
2۔۔۔1973__1974 میں پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا قیام ۔
3۔۔1974 میں راولپنڈی میڈیکل کالج کا قیام ۔
4۔۔1975 میں لاہور میڈیکل کالج جو آجکل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے نام سے جانا جاتا ہے کا قیام ۔
5۔۔سندھ میڈیکل کالج کراچی جو آجکل  "JSMU " جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے کا قیام ۔
6۔۔1973 میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کا قیام ۔
7۔۔1974 میں پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ جوکہ آجکل پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے نام سے جانا جاتا ہے کا قیام ۔یہ ادارہ خواتین کے لئیے قائم کیا گیا جو فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور  کے بعد میڈیکل میں خواتین کا دوسرا بڑا ادارہ ہے ۔
8۔۔۔1972 میں بلوچستان میں بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کا قیام ۔
9۔۔1975 میں ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا قیام ۔
بھٹو شہید نے اپنے ویژن کے مطابق چاروں صوبوں میں سرکاری میڈیکل کالج بنوائے تاکہ عام غریب طالب علم بھی ان کالجز میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں ۔اس سے عام آدمی کے بچے بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتے گئے اور صحت کی سہولتیں بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں اور دیہاتوں تک پھیلتی گئیں ۔
اس کے علاوہ بھٹو شہید کے دور میں تقریبا
۔۔ 600 سے زیادہ بنیادی مراکز صحت ۔
۔۔۔100 سے زیادہ رورل ہیلتھ سنٹرز ۔
۔۔50 سے زیادہ نئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نئے بنائے گئے اور آپ گریڈ کئے گئے ۔
۔۔10 سے زیادہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نئے بنائے گئے یا آپ گریڈ کئے گئے ۔
ان کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔۔۔
پنجاب ۔۔۔۔
پنجاب میں 250 سے زیادہ بنیادی مراکز صحت بنائے گئے ۔
متعدد رورل ہیلتھ سنٹرز ۔تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پورے پنجاب میں نئے بنائے گئے یا آپ گریڈ کئے گئے ۔
سندھ ۔۔۔۔
150 سے زیادہ بنیادی مراکز صحت بنائے گئے ۔
بہت سارے رورل ہیلتھ سنٹرز تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال لاڑکانہ ۔دادو۔ سکھر ۔ٹھٹھہ سمیت پورے سندھ میں بنائے گئے ۔
۔۔NWFP موجودہ KPK ..
میں 100 سے زائد بنیادی مراکز صحت پورے صوبے میں بنائے گئے ۔
بہت سارے رورل ہیلتھ سنٹرز ۔تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پورے صوبے میں خاص طور پر ہزارہ۔سوات ۔اور ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں بنائے گئے ۔
بلوچستان ۔۔۔۔۔۔۔
50 سے زائد بنیادی مراکز صحت پورے بلوچستان میں بنائے گئے ۔
متعدد رورل ہیلتھ سنٹرز ۔تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال خاص طور پر کوئٹہ ۔خضدار اور تربت میں بنائے گئے ۔ 

آزاد جموں اینڈ کشمیر۔۔۔۔۔۔۔
متعدد رورل ہیلتھ سنٹرز مظفر آباد ۔میر پور اور کوٹلی میں بنائے گئے ۔
بھٹو شہید کی صحت اور تعلیم کو قومیانے  کی پالیسی کی بدولت مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات عام آدمی تک پہنچیں ۔
۔۔۔LHVs  اور پیرا میڈیکل سٹاف ٹریننگ کے لئیے مختلف پروگرام متعارف کروائے گئے تاکہ دیہی علاقوں میں زچہ و بچہ کی سہولت عام ہو ۔
شہید بھٹو کی حکومت نے صحت کی سہولیات کے لئیے بنیادی ڈھانچہ خاص طور پر ٹیچنگ ہسپتال ۔جنرل ہسپتال۔اور نرسنگ سکولز پر بہت توجہ دی جسکا تفصیل کچھ یوں ہے ۔
1۔۔۔صوبہ پنجاب ۔۔۔
1۔۔PIMS اسلام آباد  کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کو آپ گریڈ کر کے قائد اعظم  میڈیکل کالج بہاولپور کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال بنایا گیا ۔
۔۔1974 میں بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی موجودہ اور سابقہ راولپنڈی جنرل ہسپتال کو آپ گریڈ کیا گیا ۔
۔۔۔راولپنڈی میں نرسنگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
۔۔۔
2۔۔۔سندھ ۔۔۔
۔۔۔1974 میں" JPMC "جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کراچی کو آپ گریڈ کیا گیا ۔
۔۔۔"NICH "نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو 1975 میں اپ گریڈ کرنا شروع کیا ۔
۔۔۔چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ 1973 میں میڈیکل کالج کے ساتھ ہی بنایا گیا ۔
۔۔۔چانڈکا میڈیکل کالج میں نرسنگ ٹریننگ شروع کروائی گئی۔
۔۔۔JPMC میں بھی نرسنگ سکول کو آپ گریڈ کیا گیا ۔
 ۔۔۔،KPK.....
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج کے ساتھ ہی بنایا گیا ۔
۔۔۔"LRH"لیڈی ریڈنگ ہسپتال  پشاور میں  1975 میں توسیع کی گئی۔
۔۔۔LRH میں نرسنگ ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ۔

بلوچستان ۔۔۔۔۔۔
بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں  1972 میں پہلا ٹیچنگ ہسپتال قائم کیا گیا ۔
۔۔۔1974 میں سول ہسپتال کوئٹہ کو آپ گریڈ کر کے توسیع کی گئ۔
۔۔۔بولان میڈیکل کالج میں نرسنگ سکول بنایا گیا ۔
ہفتہ بھٹو میں میری طرف سے عاجزانہ سی کوشش ۔
 میں نے بھٹو شہید کی ہیلتھ پالیسی کے صرف ایک جزو کو ہائی لائٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
کچھ معلومات میری ذاتی اور کچھ دوستوں اور میڈیا کے دوستوں اور مختلف ذرائع سی لی گئ ہیں ۔۔اگر میری  معروضات میں کہیں غلطی ہوئی ہو تو دوست میری تصیح کر سکتے ہیں۔
میں بہت مشکور ہونگا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry