یپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام**
یپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام**
**پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام**
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اعلیٰ سفارت کاری، ذہانت اور مدبرانہ سوچ کے مالک ایک عالمی لیڈر تھے جنہوں نے عوام کو یہ شعور دیا کہ سیاسی طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہی ہیں۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شہید بھٹو کے سیاسی شعور کی بدولت ملک میں آمریت اپنی جڑیں مضبوط نہیں بنا سکی۔ انہوں نے اسلامی ممالک کو سامراجی شکنجے سے نجات دلانے کے لیے متحد اور متحرک کیا اور اپنی پوری زندگی پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک باوقار مقام دلانے کے لیے وقف کردی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ شہید بھٹو کی خدمات کو نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پورے ملک کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شہید بھٹو عدالتی ناانصافی کا شکار ہوئے اور ان کی شہادت دراصل ایک عدالتی قتل تھی۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں زندہ ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بھی کارکن موجود ہے، بھٹو کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔
No comments yet.