ر: پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد کا پنجاب کی متنازعہ نہروں پر سخت ردعمل**
ر: پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد کا پنجاب کی متنازعہ نہروں پر سخت ردعمل**
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد کا پنجاب کی متنازعہ نہروں پر سخت ردعمل**
لاہور (3 اپریل 2025) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چودھری منظور احمد نے پنجاب کی متنازعہ نہروں کے منصوبوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں نئی نہروں کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ انتہائی حساس ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل تنازعہ بھی رہا ہے۔
چودھری منظور احمد نے چولستان کینال کے منصوبے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ نہر صرف سیلاب کے دنوں میں چلے گی، جو جولائی سے ستمبر تک ہوتے ہیں، لیکن باقی نو مہینوں میں پانی کہاں سے دیا جائے گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ چولستان کینال سے 40 فیصد پانی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ عام نہروں میں یہ شرح صرف 14 فیصد ہوتی ہے۔
انہوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ وہ کون سی نہر بند کر کے چولستان کینال کو پانی فراہم کریں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے نہ صرف پنجاب بلکہ اوکاڑہ، سسہ، رحیم یار خان جیسے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے اس اقدام کو "انسانی تاریخ کی پہلی ریورس انجینئرنگ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین بھی حیران ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کسانوں کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر چھوٹے کاشتکاروں کا قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ایسے منصوبوں کی مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں کے مطالبے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کیوں نہیں بلایا جا رہا؟
چودھری منظور نے کہا کہ پاکستان کے نہری نظام میں پہلے ہی 20 فیصد پانی کی کمی ہے اور 95 ملین ایکڑ فٹ پانی غائب ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے کہ کس نہر کو بند کر کے چولستان کینال کو پانی دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بالکل قابل عمل نہیں ہے اور اس سے صوبوں کے درمیان تنازعات پیدا ہوں گے۔
انہوں نے زراعت پر بڑھتے ہوئے ٹیکسوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور کسان تباہی کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسان تباہ ہو گئے تو ملک کی معیشت بھی تباہ ہو جائے گی۔
پریس کانفرنس میں عثمان ملک، چودھری ریاض، راو خالد اور نسیم صابر بھی موجود تھے۔ چودھری منظور نے اختتام پر کہا کہ پیپلز پارٹی ایشوز کی بنیاد پر حکومت کو سپورٹ کرتی ہے، لیکن یہ نہری منصوبہ قومی مفاد میں نہیں بلکہ صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے والا ہے۔
No comments yet.