جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فیصل آباد: سیلم شاکر نے متاثرہ مسیحی بیٹی کے گھر کا دورہ کیا، حکومت کی فوری کارروائی کی یقین دھانی

سیلم شاکر کا متاثرہ کے گھر کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر کارروائی کے لیے پرعزم ہیں

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

فیصل آباد موٹروے پل کے پاس واقع ایک افسوسناک واقعے میں مسیحی کمیونٹی کی ایک بیٹی (ش) بی بی کے گھر اجتمائی زیادتی کا شکار ہوئی۔ اس سنگین سانحہ کی فوری تحقیقات کے لیے ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل (حکومتِ پنجاب) و صدر کرسچئن بزنس مین فیلوشپ پاکستان، سیلم شاکر نے متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا اور اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

اس دوران، محترمہ مریم نواز، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ ایسے کسی بھی ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ، صوبائی وزیر اقلیتی امور نے بھی اس سانحہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 

سلیم شاکر نے نمائندہ پیپلز وائس کو بتایا کہ، وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف ، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور محترمہ سونیا آشر، پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی اور ملوث افراد کو سخت ترین قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مینارٹی کونسل پنجاب بھی اس بات پر بھرپور زور دے رہی ہے کہ انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

 

سیلم شاکر کا متاثرہ کے گھر کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر کارروائی کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس ناانصافی کا ازالہ کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔ مزید اپ ڈیٹس اور تفصیلات کی جلد فراہمی کی جائے گی۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry