ثانیہ کامران کا عید پر پیغام: شہداء کو یاد، مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے دعا, امن اور رواداری کو فروغ
عید کے اس موقع پر انہوں نے ان شہیدوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے مادرِ وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
لاہور: پیپلز پارٹی کی رہنما ثانیہ کامران نے عید الفطر کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں پوری پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ بابرکت دن نہ صرف ہمارے وطن بلکہ پوری دنیا کیلئے امن، بھائی چارے اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔
ثانیہ کامران نے کہا،
"ہم سب کو آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، جو حقیقی معنوں میں پاکستان کا آئینہ دار ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل جدوجہد کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری، مساوات اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ عید کے اس موقع پر انہوں نے ان شہیدوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے مادرِ وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ثانیہ کامران نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ
"عید پر نادار و محتاج افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں۔ دنیا بھر میں موجود پاکستانی بھی مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کو یاد رکھیں اور نمازِ عید کے دوران ان کی جائز جدوجہد آزادی کے جلد بارآور ہونے کی دعا کریں۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔"
No comments yet.