جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عیدالفطر 1446ھ پر پیغام

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عیدالفطر 1446ھ پر پیغام

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عیدالفطر 1446ھ پر پیغام
 
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قوم، خصوصاً خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی محبت سے ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنا سکتے ہیں۔
 
گورنر نے قیام امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کریں، خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقے کا خیال رکھیں۔ آخر میں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان کی برکتیں ہمارے حق میں قبول فرمائے اور ہمیں اپنی عبادات کے ثمرات عطا کرے۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry