جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر حاجی مصباح الدین کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر حاجی مصباح الدین کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر حاجی مصباح الدین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک افغان شہری، آدم خان، جو شہریوں کی جائیدادوں پر فائرنگ کر کے رقم وصول کرتا ہے، نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ حاجی مصباح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک مکان خریدا تھا، جس پر آدم خان نے اچانک ملکیت کا دعویٰ کر دیا اور انہیں اسلام آباد بلا کر ملاقات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ آج وہ مسلح افراد کے ساتھ سفید کرولا میں ان کے گھر آیا اور فائرنگ کی، جبکہ وہ حجرے میں موجود تھے۔ حاجی مصباح الدین نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی طالبان کی دھمکیوں کا سامنا کر چکے ہیں، لیکن ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔
 
 پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر حاجی مصباح الدین کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے مسلح حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ حاجی مصباح الدین اس سے قبل بھی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، اور اب دوبارہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جو ایک سنگین سیکیورٹی مسئلہ ہے۔
 
پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور حاجی مصباح الدین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو پارٹی ہر فورم پر یہ معاملہ اٹھانے پر مجبور ہوگی۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry