جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

لاہور چیمبر کے مطالبے پر ممبرشپ کی تجدید کی تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع

لاہور چیمبر کے مطالبے پر ممبرشپ کی تجدید کی تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
لاہور چیمبر کے مطالبے پر ممبرشپ کی تجدید کی تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع
– لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر ممبرشپ کی تجدید کروانے کی آخری تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر تجارت اور ڈی جی ٹی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے لاہور چیمبر کے ممبران کو بہت ریلیف ملے گا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابودر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کا پہلا چیمبر ہے جس نے ممبران کی آسانی کے لیے تجدید رکنیت کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ چونکہ 31مارچ کی آخری تاریخ عید کی چھٹیوں کے ساتھ متصادم تھی اس لیے ممبران کو تجدید کے عمل میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب اس توسیع کے باعث ممبران کو بڑا ریلیف ملے گا اور وہ بغیر کسی دشواری کے اپنی ممبرشپ کی تجدید کروا سکیں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ حکومت کا یہ بروقت فیصلہ کاروباری برادری کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے، جس سے ممبران کو کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ کے بغیر اپنی تجدید مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ممبران کی سہولت اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry