جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درخواست پر روس نے کرم کے متاثرین کے لیے 30 ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی، جس میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درخواست پر روس نے کرم کے متاثرین کے لیے 30 ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی، جس میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

‎گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درخواست پر روس نے کرم کے متاثرین کے لیے 30 ٹن سے زائد انسانی امداد فراہم کی، جس میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ یہ امداد روسی وزارت ایمرجنسی سیچویشنز کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچی اور اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران پاکستان ہلالِ احمر سوسائٹی کے حوالے کی گئی۔

 

‎تقریب میں ہلالِ احمر خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر، ان کی ٹیم اور ہلالِ احمر نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے جنرل سیکریٹری محمد عبیداللہ نے امداد وصول کی۔ فیصل کریم کنڈی، جو ہلالِ احمر خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر بھی ہیں، نے روس کے فوری اور فراخدلانہ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد کرم کے متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے

‎پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی. خوریو نے اس امداد کو پاک روس تعلقات میں انسانی ہمدردی کا اہم ستون قرار دیا۔ ہلالِ احمر خیبر پختونخوا کرم کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد تک امداد کی فراہمی یقینی بنائے گا، جبکہ گورنر کنڈی نے اس مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry