جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر ثانیہ کامران کا تعزیتی پیغام

رمضان المبارک میں والدہ کی رحلت، اللہ درجات بلند فرمائے، ثانیہ کامران

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

لاہور: (نمائندہ خصوصی) سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ثانیہ کامران نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں ثانیہ کامران نے کہا، "اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے۔"

انہوں نے ماں کی جدائی کو ایک بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا، "ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ہستی کی رحلت یقیناً ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔"

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ان کا اللہ کے حضور پیش ہونا بلندی درجات کا باعث ہوگا، انہوں نے مزید کہا۔

ثانیہ کامران نے دعا کی کہ اللہ کریم جنرل عاصم منیر، ان کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry