جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مادرجمہوریت کی اقدار اور جدوجہد ہر ایک کی رہنمائی کیلئے مشعل راہ ہیں: ثانیہ کامران

ثانیہ کامران نے بیگم نصرت بھٹو کو "ہمدردی، صبر اور حوصلے کا استعارہ" قرار دیا جنہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور اس کے عوام کی خاطر قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

سابق ایم پی اے اور پی پی پی کی صوبائی رہنما ثانیہ کامران نے آج مادرِجمہوریت  بیگم نصرت بھٹو کو ان کے ۹۶ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں، ثانیہ کامران نے بیگم نصرت بھٹو کو "ہمدردی، صبر اور حوصلے کا استعارہ" قرار دیا جنہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور اس کے عوام کی خاطر قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

بیگم نصرت بھٹو کی غیر معمولی میراث کی عکاسی کرتے ہوئے، ثانیہ کامران نے کہا، "مادرِ جمہوریت ایک وژنری رہنما تھی جس نے پاکستان کے عوام کے سیاسی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے ایک ڈکٹیٹر کے خلاف تاریخی تحریک کی قیادت کی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بھی، جب تک ان کی صحت نے اجازت دی وہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہیں اور جمہوریت  کی بالادستی کیلئے ایک دن بھی خاموش نہیں رہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ مادرجمہوریت کی اقدار اور جدوجہد ہر ایک کی رہنمائی کیلئے مشعل راہ ہیں، یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان کی میراث ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ثانیہ کامران نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد اسی جرات، عزم اور آزادی کے ساتھ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی وژنری قیادت میں جاری رہے گی۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry